السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جسم کے کس کس حصے کے بال صاف کئے جائیں، نیز زیر ناف بالوں کو کتنے دنوں بعد صاف کرنا چاہیے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بغلوں کے بال صاف کرنا اور اسی طرح زیر ناف بالوں کواتارنا امورفطرت سے ہے۔(صحیح البخاری الاستیذان 6297)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اس قسم سے بالوں کو صاف کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ چالیس دن کی مدت مقرر ہے۔ لہذا چالیس دن سے پہلے پہلے ان کی صفائی ضروری ہے۔(نسائی الطہارۃ 14)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب