السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وضو کرنے کے بعد دوران نماز اگر جسم کے کسی حصہ سے خون نکل آئے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خون نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، امام بخاری نے متعدد ایسے آثار نقل کئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وضو کے بعد اگر جسم کے کسی حصے سے خون نکل آتا ہےتو وضو برقرار رہتا ہے۔اور اس سے نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب