سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) وضوء کے بعد درود پڑھنا

  • 11151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1133

سوال

(27) وضوء کے بعد درود پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے سنا ہے کہ وضو کے بعد درود بیٹھ کر پڑھنا چاہیے، چلتے ہوئے پڑھنے سے جوڑوں میں درد ہوجاتاہے۔کیا یہ صحیح بات ہے؟(غلام اللہ ۔شاہدرہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضو کے بعد جو مسنون دعائیں پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے،ان میں سے سرے سے درودشامل نہیں ہے۔ویسے درود پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔البتہ اس کے لئے اپنی طرف سے کوئی ہیئت یا وضو کے بعد کی شرط عائد کرنا ناروا پابندی اور خود ساختہ طریقہ ہے، اس لئے بیٹھ کر وضو کرنے کے بعد بیٹھ کر درود پڑھیں یا کھڑے ہوکر اس میں کوئی حرج نہیں، نیز چلتے ہوئے پڑھنے سے جوڑوں میں درد والی بات بھی ایجاد شدہ ہے۔شریعت میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:70

تبصرے