السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مختار کل کی تعریف کریں؟ کیا نبی اکرم ﷺ مختار کل ہیں؟ کیا اللہ نے نبی اکرم کو اختیار ات دے ہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!مختار کل سے مراد وہ ہستی ہے جس کے پاس کائنات کے تمام اختیارات ہوں،اور وہ ہستی صرف اللہ تعالی کی ہے ۔اس کے سوا کسی کے پاس بھی مکمل اختیارات نہیں ہے ،خواہ کوئی نبی ہو ،ولی ہو،فرشتہ ہو یا جن ہو۔اس اعتبار سے نبی کریم بھی مختار کل نہیں ہیں،اور اللہ تعالی نے ان کو تمام اختیارات نہیں دیئے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |