سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تقدیر کا معنی ومفہوم

  • 11137
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2266

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تقدیر کیا ہے ،وضاحت فرما دیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تقدیر کا لغوی مفہوم ’اندازہ کرنا، وزن کرنا، طے کرنا اور مقرر کرنا‘ ہے۔جبکہ شرعاتقدیریہ ہے کہ کائنات کی ہر چھوٹی بڑی، اچھی بری چیز صرف اللہ تعالیٰ کے ارادہ، قدرت، مشیت اور علم سے وجود میں آئی ہے۔

لیکن اس کا یہ ہر گز مفہوم نہیں ہے کہ انسان مجبور محض ہے۔بلکہ اللہ تعالی نے اسے عقل وشعور سے نوازا ہے اور خیر وشر کو اس کے سامنے واضح کر دیا ہے ۔اب وہ ان میں سے جس کو چاہے اختیار کر سکتا ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے۔:

﴿أَلَم نَجعَل لَهُ عَينَينِ ﴿٨ وَلِسانًا وَشَفَتَينِ ﴿٩ وَهَدَينـٰهُ النَّجدَينِ ﴿١٠﴾... سورة البلد

’’کیا ہم نے اس (انسان) کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیںo اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں بنائےo اور ہم نے اسے دونوں راہیں نمایاں دکھا دیںo‘‘

اس سے ظاہر ہوتاہے کہ انسان محض مجبور نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہ سکے مگر یہ کہ جو کچھ اس کے ہاتھوں سرزد ہوا اور جو کچھ آئندہ ہونے والا ہے سب اللہ کے علم میں ہے۔ اسی کا نام تقدیر ہے اور اس پر ایمان لانا ایمان بالقدر کہلاتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ