السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شا ہدرہ سے غلا م اللہ پو چھتے ہیں کہ اگر کو ئی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط با ت منسو ب کر ے اس کے متعلق کیا وعید ہے ۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسی با ت منسو ب کر نا جو آپ نے نہ کہی ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کسی غلط با ت کی نسبت کر نا بہت بڑا جر م ہے ۔فر ما ن نبوی ہے کہ :’’جو انسا ن مجھ پر دانستہ جھو ٹ با ند ھتا ہے اس نے اپنا ٹھکا نہ جہنم میں بنا لیا ہے َ۔‘‘ (صحیح بخا ری کتا ب العلم )
اس حدیث کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حو الے سے اپنی بات کہنا یا آپ کی طرف غلط با ت منسوب کر نا حرام اور نا جا ئز ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب