سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(736) قیامت کی علامات ، اشراط اور ان سے بچنے کی تدابیر

  • 11117
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1509

سوال

(736) قیامت کی علامات ، اشراط اور ان سے بچنے کی تدابیر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

براہ کرم قیامت کی علامات اور  ان سے بچاؤ اوراحتیاط کی تدابیر بیان فرمائیں ۔ جو شخص اس نوعیت کےفتنوں کو دیکھے اسےکیا کرنا جاہیے ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطافرمائے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قیامت کی علامات بہت سی ہیں ۔ ان میں سے نبی ﷺ کا وہ جواب ہےجو آپ نے جبریل امین کے سوال پر دیا تھا ۔

إِذَا وَلَدَتِ الْأَمَةُ (1) رَبَّهَا، وَإِذَا تَطَاوَلَ رِعَاءُ الابل فِي الْبُنْيَانِ، (البخاری ، الایمان ،باب سؤال جبریل النبی ﷺ عن الایمان ، ح : 50 وصحیح مسلم ، باب الایمان ، باب بیان الایمان والاسلام ، ح : 9)

جب لونڈی اپنی مالکہ کو جنم دے گی ، اور جب اونٹوں کے کالے کلوٹے چرواہے لمبی لہبی عمارتیں بنانے لگیں گے ۔‘‘

اور علامات قیامت میں سے مسیح دجال کا ظاہر ہونا  ، عیسی ابن مریم ﷤ کا آسمان سے نازل ہونا ، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور ’’دالۃ الارض‘‘ کامنظر عام پر آنا ہے ۔ اور انہیں علامات میں سے یہ بھی ہے کہ مال کی بہت کثرت ہوجائے گی ۔ حتی کہ ایک شخص کوبہت سامال دیا جائے گا مگر پھر بھی وہ ناراض ہی رہے گا ۔ اور فتنے بڑی کثرت سے ہوں گے ، حتی کہ عربوں کا کوئی گھر ان سے محفوظ نہ رہے گا ۔

ہم آپ کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ آپ علامہ ابن کثیر کی کتاب ’’النہایہ فی الفتن واملاحم ‘‘  کا مطالعہ کریں ، اس میں اکثر علامات قیامت ک شرح موجود ہے اور اس میں بہت سی نصیحتیں موجود ہیں ، اوریہ کہ انسان کس طرح اپنے آپ کو فتنوں سےبچا سکتاہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص558

محدث فتویٰ

تبصرے