سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(734) رات کا آخری ثلث کس وقت ہے ؟

  • 11115
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1072

سوال

(734) رات کا آخری ثلث کس وقت ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں گھڑی کے ٹائم کےمطابق رات کے آخری ثلث کا وقت معلوم کرنا چاہتاہوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معین وقت کے ساتھ اس کا ندازہ کرناممکن نہیں ، تاہم ہر شخص اس کا یوں اندازہ کرسکتاہے کہ پوری رات کو غروب آفتاب سے طلوع فجر تک تین حصوں میں تقسیم کرے ،جب دو حصے گزر جائیں تو آخری حصہ رات کا آخری ثلث شمار ہوگا ۔ صحیحین میں حضرت ابو ہریرہ ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

يَنْزِلُ ربنا كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ، فَيَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟.

 (صحیح البخاری ، التہجد ، باب الدعا ء والصلاۃ من آخراللیل ، ح : 1145 وصحیح مسلم ، الصلاۃ ، باب الترغیب والدعاء والذکر فی آخراللیل ، ح: 758)

’’اللہ تعالی ہر رات کو ( جب رات کا آخری ثلث باقی رہ جاتا ہے ) ، آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتے ہیں اورکہتے ہیں : کون ہے جو مجھے پکارے ، میں اس کی دعا قبول کرلوں ، کون ہے جو مجھ سے مانگے مین اس کو عطا کردوں ، کون ہے جو مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے میں اسکو معاف کردوں ۔‘‘

چنانچہ ایک مومن کو چاہیےکہ وہ اس وقت کو غنیمت جانے ،اگرچہ رات کا کچھ ہی حصہ نصیب ہو شاید کہ وہ اس عظیم فضیلت کو پالے ۔ شاید کہ مولانا عزوجل کی رحمت کا کوئی جھونکا اس کا مقدر بن جائے اور مولا کریم اس کی دعا کو شرف قبولیت سے نوازدے ۔

ہم اللہ تعالی سےسب کے لیے توفیق کے طلب گار ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص557

محدث فتویٰ

تبصرے