السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری ظہر کی نماز قضا ہو گئی اب میں عصر کے ساتھ کیسے اور کتنی رکعات پڑھوں؟کیا مجھے پوری ظہر کی نماز پڑھنی پڑھے گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں آپ اگر مسافر نہیں ہیں تو آپ کو ظہر کی مکمل نماز ادا کرنی چاہئے۔اور اگر مسافر ہیں تو صرف نماز قصر دو رکعات ہی کافی ہیں۔لیکن یاد رہے کہ نماز ظہر نماز عصر سے پہلے پڑھی جائے گی،کیونکہ جمہور اہل علم کے نزدیک نمازوں میں ترتیب رکھنا ضروری ہے۔اور اگر آپ کو نماز عصر کی جماعت مل جاتی ہے تو آپ ظہر کی نیت کر کے پہلے ظہر پڑھ لیں ،پھر بعد میں نماز عصر پڑھیں۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(804) پرکلک کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |