سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کرائے کے مکان پر زکوۃ کا طریقہ

  • 11108
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1137

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کرائے پر دینے کی غرض سے مکان بنایا، کیا اس پر زکوۃفرض ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو وہ مکان خالص کرائے کے لئے بنایا گیا ہو تو اس کرائے کے مکان پر زکوۃ اس کی قیمت پر نہیں بلکہ اس سے حاصل کردہ آمدن پر ہوتی ہے ،بشرطیکہ وہ رقم نصاب کو پہنچ جائے اور اسے استعمال میں لائے بغیر اس پر ایک سال گزر جائے۔

مزید تفصیل کے لئے  فتوی نمبر(2214) پرکلک کریں

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ