کیا حالت جنابت میں سونا جائز ہے ؟
حالت جنابت میں سونا جائز ہے لیکن بہتر اور افضل یہ ہےکہ انسان استنجاء اور نماز کے وضو کی طرح وضو کر کے سوئے کیوکہ محدثین کرام کی ایک جماعت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کو بیان کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا :
(صحيح البخاري الغسل باب الجنب يتوضا ثم ينام ح 288 وصحيح مسلم الحيض باب جوا ز نوم الجنب واستحباب الوضوء له وغسل الفرج ----الخ ح 305)
’’نبی ﷺ جب حالت جنابت میں سونے کا رادہ فرماتے تو استنجا ء اور نمازکے وضو کی طرح فرما لیتے تھے ۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب