کیا بیماری سے گناہ مٹ جاتےہیں ۔؟
حدیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ بیماریوں کے ساتھ اللہ تعالی گناہوں کو مٹا دیتی ہے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا ہے :
’’مسلمان کو جب بھی کوئی بریشانی ، غم ، رنج ، تکلیف اور دکھ پہنچتا ہے حتی کہ اسے کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ تعالی اس کے ساتھ گناہوں کو مٹا دیتا ہے ۔‘‘
اور بیماری تو بڑی مصیبت ہے اللہ جل وعلا اس کے ساتھ یقینا گناہوں کو مٹا دیتا ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب