سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(719) حرام کاروبار کے لیے دکانیں کرایہ پر دینا

  • 11095
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 994

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سگریٹ ، گانے کی کیسٹوں اور ناپاک ویڈیو فلمیں فروخت کرنے والوں ارو سودی بینکوں کو تجارتی مقامات کرایہ پر دینے کے بارے میں کی حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان مقامات کو کرایہ پر دینے کےبارے میں حکم درج ذیل آیت کریمہ سےمعلوم ہو جاتا ہے :

﴿وَتَعاوَنوا عَلَى البِرِّ‌ وَالتَّقوىٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ...﴿٢﴾... سورةالمائدة

’’اور (دیکھو! ) تم نیکی اور پرہیز گاری کےکاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ ارو ظلم کے کاموں میں مدد نہ کرو ۔‘‘

سوال میں مذکور مقاصد کےلیےدکانوں کو کرایہ پر دینا حرام ہے کیونکہ یہ گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص543

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ