سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(715) یہ مال لینا جائز نہیں

  • 11091
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 973

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد بہت معمر اور نابینا ہیں ۔ ان کی ایک بہت ہی چھوٹی سی دوکان ہے ۔ وہ اور میری والدہ بہبود ویلفیئر دفتر گئے اور انہوں نےسالانہ امداد حاصل کی ،میری والدہ والد کی طرف سے وکالت کرتے ہوئے اس امداد کو حاصل کرتی رہیں، جس کی وہ مستحق تھیں جب کہ بالفعل امداد میرےوالد ہی دفتر سےحاصل کرلیا کرتے تھے۔ چار سال قبل میری والدہ کاانتقال ہوگیا ہے لیکن میرے والد اس امداد کو مسلسل حاصل کررہے ہیں ، امید ہے راہنمائی فرمائیں گے ، کیا اس کی وجہ سے میرے والد کو گناہ تونہ ہوگا ؟ کیا میری والدہ کےنام پر ان کا امداد حاصل کرنا حلال ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حالت میں اس شخص کے لیے اپنی بیوی کے نام پر اس کی وفات کےبعد گزارہ الاؤنس حاصل کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ نفقہ اپنی بیوی کے نام پر حاصل کرتاہے اور وہ فوت ہو چکی ہے ۔ اسے چاہیے کہ یہ متعلقہ محکمہ کو حقیقت حال سے آگاہ کردے اور اگر اس کی کوئی اور بیوی ہو اور وہ اس کی مستحق ہو تو اس کے نام سے از سر نو حاصل کرلے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص540

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ