بعض معمر لوگ جب مسجد میں تشریف لا تے ہیں اور وہ کسی کو اس جگہ بیٹھا ہوادیکھتے ہیں جہاں وہ نماز پڑھنےکےعادی ہوتے ہیں تو وہ اس سے ناراض ہوجاتے ہیں ۔ اسکےبارےمیں کیاحکم ہے؟
ان کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں ہے ۔ مسجد میں کسی جگہ بیٹھنا اسی کا حق ہے جو وہاں سب سے پہلے آئے۔ ان بزرگوں کو ناراض نہیں ہونا چاہیے ۔ انہیں اس مسئلہ میں ناراضی کا کوئی حق نہیں ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب