سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(709) مردوں کا ابرو کے بالوں کو چھوٹا کرنا

  • 11085
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1186

سوال

(709) مردوں کا ابرو کے بالوں کو چھوٹا کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکر ابرو کےبال بہت زیادہ گھنےہوجائیں توکیاانہیں تھوڑاساچھوٹا کرنا جائزہے جبکہ مقصدنہ تو عورتوں سے مشابہت اختیار کرناہو اور نہ اللہ تعالی کی تخلیق کو بدلنا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میری رائے میں ان بالوں کو چننا یاچھوٹا کرنایامنڈواناجائزنہیں ہے ، کیونکہ اللہ تعالی نےانہیں جمال اور زینت کے لے اگانا اور آنکھوں کی حفاظت کا انہیں ذریعہ بنایا ہے لہذا مرد یا عورت کاان بالوں کو زائل کرنا اللہ تعالی کی تخلیق کو بدلنے کےمترادف ہے، چونکہ عورتیں ہی ان بالوں کو زائل کرتی ہین اس لیے بطور خاص انہیں کےلیے بغت آئی ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص537

محدث فتویٰ

تبصرے