بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قرآنی سورتوں یا آیات کا دیوار پر لٹکانا حرام ہے حالانکہ ان سورتوں یا آیات مثلا سورہ یس اور آیت الکرسی کو ان کے فضائل کی وجہ سے لٹکایا جاتاہے ، امید ہے آپ اس مسئلہ کے بارے میں شرعی حکم بیان فرمائیں گے ۔ جزاکم اللہ خیرا
صحیح بات یہ ہے کہ اگر دفتر یا ڈرائیگ روم میں وعظ و نصیحت اور یاد دہانی کے لیے دیواروں پر آیات یا سورتوں کو لکھ کر لٹکا دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ گو بعض علماء نے اسے مکروہ قرار دیاہے ،مگر صحیح بات یہ ہے کہ اگر مقصود وعظ و نصیحت اوریاد دہانی ہو تو بھر اس میں کوئی جرح نہیں ہے بشرطیکہ باتوں کو جو وعظ و نصیحت پر مبنی ہوں ، لٹکایا جا سکتا ہے اور اگر ان کے لٹکانے سے مقصد کچھ اور ہو مثلا یہ کہ جن یا نظر بد وغیرہ سےمحفوظ رکھیں گی تو پھر اس مقصد کے لیے اور اس اعتقاد کے ساتھ انہیں لٹکایا جائز نہیں ہوگا کیونکہ شریعت سے یہ ثابت نہیں ہے اور وہ اس کوئی قابل اعتماد دلیل ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب