ایک شخص نےسوال کیا ہے کہ کیاشعبان کی پندرہون رات کوئ خاص نماز ہے ؟
شعبان کی پندرہوں رات کے بارےمیں کوئی ایک حدیث بھی صحیح نہیں ہے۔ اس کےبارے میں بیان کی جانے والی تمام روایات موضوع ، ضعیف اور بے اصل ہیں ۔ اس رات کی کوئی خصوصیت نہیں ہے ۔ اس میں کوئی قراءت ، کوئی خاص نمازیا اس رات کسی نمازکےباجماعت ادا کرنے کے سلسلہ میں کوئی حدیث وارد نہیں ہے ۔ بعض علماء نے جو یہ کہا ہےکہ اس رات کی خصوصیت ہے تو وہ ضعیف قول ہے کیونکہ دلیل کے بغیر اس طرح کی خصوصیت کو بیان کرنا جائز نہیں ہے اور صحیح بات یہی ہے کہ اس رات کی کوئی خصوصیت نہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب