سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(701) دائیں ہاتھ سے تسبیح افضل ہے

  • 11077
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1140

سوال

(701) دائیں ہاتھ سے تسبیح افضل ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہر نماز کے بعددائیں ہاتھ کی انگلیوں پرتسبیح و تحمیداورتکبیر پڑھنا افضل ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

افضل یہی ہے کہ اسذکر کو دائیں ہاتھ پر پڑھا جائے کیونکہ حدیث سےثابت ہےکہ نبی اکرم ﷺ اسے دائیں ہاتھ کی انگلیوں ہی پر پڑھاکرتے تھے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کو جوتا  ٹہننے ،گنگھی کرنے، طہارت اختیار کرنے اوردیگر  ہرہرکام میں دائیں طرف سےشروع کرناپسندتھا۔( صحیح البخاری ،الوضوء باب التیمن فی الوضوء والغسل ،حدیث 168 وصحیح مسلم ،الطہارہ باب التیمن فی الطہور وغیرہ حدیث : 268) البتہ یہ جائز ہےکہ جائز ہےکہ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر ذکر کر لیاجائے کیونکہ بعض احادیث سے ثابت کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :

(انھن مسئولات مستنطقات ) ( سنن ابی داؤد ، الوتر ، باب التسبیح بالحصی ، ح : 1501 وجامع الترمذی ، ح : 3583 )

’’ان سے پوچھا جائے گا ،ا نہیں قوت گویائی عطا  کی جائے گی ۔ ‘‘

اس حدیث سےمعلوم ہوا  کہ اس امر میں توسع ہے لہذا اس مسئلہ میں تشدد یالڑائی جھگڑااختیار نہیں کرنا چاہیے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص530

محدث فتویٰ

تبصرے