سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(699) انگلیوں پر ذکر کرنا تسبیح سےافضل ہے

  • 11075
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1000

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ذکر الہی یا دیگر عمال کے لیے تسبیح استعما ل کرنے کے بارے  میں کیا حکم ہے ؟ راہنمائی فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذکر الہی کے لیے انگلیوں کو استعمال کرنا افضل ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کا معمول تھا ۔ بہت سے اہل علم نے تسبیح کے استعمال کو مکروہ قرار دیا ہے کیونکہ یہ آپ ﷺ کے عمل کے خلاف ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص529

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ