آج کل کو ئی گھر بھی ایسے جرائد و مجلات سے خالی نہیں ہے ، جن میں بعض قرآنی آیات یا اللہ کے اسمائے حسنی میں سے کوئی نہ کوئی اسم پاک اور تصویریں ہوتی ہیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہیں حفاظت سےرکھنے یا تلف کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
جرائد و مجلات میں زندہ انسانوں کی تصویریں او راللہ تعالی کےاسمائے حسنی یا آیات قرآنی طبع ہورہی ہیں تو یہ تمام امو ربلوی کے قبیل مین سے ہے ۔ انسان کو چاہیے کہ جہاں تک ممکمن ہو آیات یا اللہ کا ذکر پر مشتمل کلمات کو پوری پوری حفاظت کرےاور ان جرائد و اخبارا ت کو ضرورت کےبعد جلا دے یا دفن کرے ۔ تصویروں کو متادے ، اخبارات و جرائد کاغذ بنانے والے کارخانوں کے مالکان کو فروخت بھی کیے جاسکتے ہیں تاکہ وہ ری سائیکل کرکے ان کادوبارہ کاغذ بنالیں ۔ بہر حال کوئی بھی ایسا طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے ، جس سے تصویریں مٹ جائیں اور آیات قرآنی کی حفاظت ہوسکے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب