کیا مسلمان کے لیے یہ جائز ہےکہ وہ غسل خانہ کے اندر بھی اللہ تعالی کا ذکر کرے یاغسل خانہ میں داخل ہو نے کے بعد وہ اللہ کا ذکر بند کردے ؟
اسلای آداب میں سےایک یہ بھی ہے کہ مسلمان جب بیت الخلاء یاحمام میں داخل ہو نے کا ارادہ کرے تو اپنے اللہ کا ذکر کرتے ہوئے داخل ہونے سے پہلے بیت الخلاء کےباہر کھڑے ہو کر یہ دعا پڑھ لے :
( صحیح البخاری ، الوضوء 8 باب ما یقول عند الخلاء ، ح : 142وصحیح مسلم ، الحیض، باب ما یقول اذا اراد دخول الخلاء ، ح : 375 )
اے اللہ ! میں نا پاک جنوں اور جننیوں سے تیری پناہ میں آتاہون ۔‘‘
بیت الخلاء میں داخل ہونےکے بعد اللہ کاذکر نہیں کرنا چاہیے بلکہ محض داخل ہوتے ہی ذکر بند کردینا چاہیے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب