دین اسلام کو اسلام کے نام سے کیوں موسوم کیا گیاہے ؟
اس لیے کہ جو شخص اس دین میں داخل ہوجائے ، وہ اپنے آپ کواللہ کےسپرد کردیتا ہے اور اللہ تعالی اور اس کےرسول ﷺ کےتمام احکام کے سامنے سر تسلیم خم کردیتاہے ۔ارشاد باری تعالی ہے :
’’اور ابراہیم کے دینسےکون روگردانی کرسکتاہے بجز اس کے کہ جو نہایت نادان ہو ہم نے تو اسے دنیا میں بھی برگزیدہ کیاتھااور آخرت میں بھی وہ نیکو کاروں میں سےہیں ۔ جب ان کے پروردگار نے فرمایاکہ اسلام لےآؤ تو انہوں نےعرض کی کہ میں رب العالمین کے آگےسر اطاعت خم کرتا ہوں ۔‘‘
’’جو شخص اللہ کے آگےگردن جھکا دے (یعنی ایمان لے آئے ) او روہ نیکو کار بھی ہو تو اس کاصلہ اس کےپروردگار کے پاس ہے ۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب