میرے دل میں اکثر یہ خیال آتاہے کہ میں ایک ایسان انسان بن جاؤں جس کا ایمان مضبوط ہو ، جو عقیدت میں پختہ ہو ، دین پر سختی سے عمل پیرا ہو اوراللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہو۔ لیکن کچھ دنون بعد سست ہو جاتا ہوں اور پھر اسی کا عزم کرتاہوں اور پھر کچھ دنوں بعد سست ہو جاتا ہوں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ، امید ہے کہ آپ ایسے راستے کی رہنمائی فرمائیں گے جس پر چلنے سے میرا ایمان مضبوط ہو جائے ؟
صحیح طریقہ یہی ہے کہ آپ اسی حالت پر برقرار رہیں جو دل کی صفائی اورنیکی سے محبت کی صورت میں پیدا ہوتی ہے ۔ آپ جس صورت حال سے دو چار ہیں ، ی دوسرے لوگوں کو بھی پیش آتی ہے ۔ بعض لوگوں کو جب یہ صورت پیش آتیب ہے تو وہ خود بھی صبر کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی تلقین کرتے ہیں ، تو اللہ تعالی نفسیاتی خواہشات کےمقبلہ میں ان کی مدد فرماتا ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب