مجھےدنیوی امور میں سے جب کسی کام کی توفیق مل جاتی ہے یا اللہ تعالی میرے لیےاس میں آسانی پیدا فرما دیتا ہے تو مجھے یہ گمان گزرتے لگتا ہے کہ میں نے شاید کوئی گناہ کیا ہے اور یہ اللہ تعالی کی طرف سے مجھے مہلت رہی ہے کہ میرے کام سر انجام پارہے ہیں ، میرا یہ خیال کہاں تک صحیح ہے ؟
اس حال میں شریعت کا آپ سے تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالی کی حمد بیان کریں اور اس نے آپ پر جو احسان فرمایا ہے، اس پر اللہ تعالی کا شکر بجالائیں اور اللہ تعالی کی نعمتوں سےاس کی اطاعت اور بندگی کاکام لیں اور اللہ تعالی کی ذات گرامی کے ساتھ حسن ظن رکھیں ، اس ناراضی سے بچیں ، اس کے حق کو ادا کریں اور دین پر استقامت کا ثبوت دیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب