سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(665) کالی رنگت

  • 11042
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1302

سوال

(665) کالی رنگت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے بعض اسلامی کتابوں میں پڑھا ہے کہ جن لوگوں کی رنگت کالی ہے ، وہ دراصل حضرت نوح ﷤ کے ایک ایسے بیٹے کی اولاد ہیں ،جس نے چوری چھپے اپنےوالد کی شرم گاہ کو دیکھ لیاتو حضرت نوح ﷤ نے اس کےلیے بد دعاکی اس کے چہرے کو کالا کردیا جائے تو اس وقت سے اس کی اولاد کالےرنگ کی پیدا ہورہی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض ایسی کتابوں میں اسی طرح کا ذکر کیا گیا ہے ، جن کا اسرائیلی روایا ت پر انحصار ہے۔ بعض کتابوں میں کالی رنگت کے کچھ اور اسباب بھی بیان کیے گئے ہیں مگرجیسا کہ ظاہر ہےیہ باتیں صحیح نہیں ہیں کیونکہ یہ تواللہ تعالی کی قدرت کی کاریگری اور اس کا اپنے بندوں کے بارے میں تصرف و اختیار ہے کہ اس نے ان میں سےکسی کو گورابنا دیا اور کسی کو کالا ، کسی کو سرخ اور کسی کو کسی اور رنگت میں پیدا فرما دیا ، جیسا کہ اس نے کسی کو دراز قد عطا فرمایا اور کسی کو کوتاہ ، کسی کو کامل بنا دیا اور کسی کو ناقص ، کسی کو عقل مند اور کسی کومجنون تواس تفاوت میں بھی عقل والوں کے لیے عبرت ہے کہ یہ سب آدم کی اولاد ہیں ،سیب اپنے ماں باپ سےپیدا ہوئے ہیں مگر مختلف حیثیتوں کے حامل ہیں کہ یہ اس غالب وعلیم ہستی کی قدرت کا کرشمہ ہے کہ  جس نے فرمایا ہے :

﴿وَمِن ءايـٰتِهِ خَلقُ السَّمـٰو‌ٰتِ وَالأَر‌ضِ وَاختِلـٰفُ أَلسِنَتِكُم وَأَلو‌ٰنِكُم...﴿٢٢﴾... سورةالروم

’’ اور اس کے نشانات( اور تصرفات ) میں سےہے آسمانوں اور زمین کاپیداکرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا ۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص505

محدث فتویٰ

تبصرے