کیایہ بات صحیح ہےکہ سجدوں کو ۃوجہ سے پیشانی پر جونشان پڑ جاتاہے یہ نیک لوگوں کیا علا مت ہے ؟
یہ نیک لوگوں کی علامت میں سے نہیں ہے ، البتہ وہ نور ضرور علامت ہے ، جو چہرے پر جھلکتا ہے اور جو انشراح صدر اور حسن خلق وغیرہ کی صورت میں نظر آتا ہے ۔ سجدوں کے سبب چہرے پر ظاہر ہو نے والا نشان کئی دفعہ جلد کی ملائمت اور حساسیت کی وجہ سے ان لوگوں کےچہرےپر بھی نظر آجاتاہے ، جو صرف فرائض ہی ادا کرتے ہیں اور ان لوگوں کے چہروں پرنظر نہیں آتا جو نوافل بھی کثرت سے ادا کرتے اور سجدے بھی لمبےلمبے کرتے ہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب