میں بہت سے والدین کو یہ کہتے ہوئے سناکہ سورج یا چاند کے گرہن کے وقت کھانا پینا معدہ کے لیے نقصان دہ ہونے کی وجہ سے حرام ہے ، لہذا جب تک گرہن ختم نہ جائے کچھ کھانا نہیں چاہیے کیا یہ بات صحیح ہے یانہیں ؟
گرہن کے وقت کھانا پینا جائز ہے ، اس میں کوئی نقصان نہیں ۔ اس کےبارے میں جو بات کہی گئی ہے یہ بے اصل ہے ، اصل جواز ہے حتی کہ ممانعت کی کوئی دلیل ہو ۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ گرہن کے وقت مسلمان نماز کسوف اور ذکر الہی میں مشغول ہوتے ہیں حتی کہ گرہن ختم ہو جائے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب