انسان جن کی ایذاء کیا ہے کہ میں ایک نابینا ہوں اور ایک ایسے گھرمیں رہتا ہوں جہاں ہر رات جن آتا ہے اور میں اس سے ڈرتا ہوں ۔ میرے پاس قرآن مجید ہے اور جب میں اسے اس کےمنہ کے آگے کردیتا ہوں تو وہ چلا جاتاہے ۔ بعض لوگوں نے مجھ سےکہا ہے کہ قرآن مجید کو اس کےمنہ کے آگے کرنا صحیح نہیں ہے ۔ امید ہے آپ اس سلسلہ میں راہنمائی فرمائیں گے ؟
آپ کو چاہیے کہ سوتے وقت اللہ تعالی کا کثرت سے کیاکریں ،آیت الکرسی ، سورۃ اخلاص ،اور معوذتین تین بار پڑھیں اور صبح وشام تین تین بار اللہ تعالی کے کلمات تامہ کےساتھ ہر اس چیز کے شر سے اللہ سےپناہ مانگیں جو اسنے پیدا کی ہے ، نیز صبح و شام تین تین بار یہ پڑھیں :
’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جسکے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی ، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے ۔‘‘
اس سے آپ ان شاء اللہ جنوں وغیرہ کے شر سے محفوظ رہیں گے ۔ اس معاملہ میں مذکورہ طریقے سے قرآن مجید کو امتعمال نہ کریں کیونکہ یہ کتابت اللہ کی توہین اور شیطانوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صحت و عافیت اور ہم سب کو شیطانوں سے محفوظ رکھے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب