سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(653) جن اور نظربد کا انسان پر اثر

  • 11030
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1113

سوال

(653) جن اور نظربد کا انسان پر اثر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جن کاانسان پر اور انسان کا جن پرکیا اثر پڑتا ہے ، نیز حاسد  کی نظر کا محسود پر کیا اثر پڑتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن کاانسان پر اور انسان کا جن پر نیز حاسد کی نظر کامحسود پر اثر ایک مشہور بات ہے جو حالات وواقعات سےثابت ہے لیکن یہ سب کچھ اللہ تعالی کے شرعی  نہیں بلکہ کونی و قدری حکم کےتحت ہوتا ہے ۔ حاسد کی نظر کامسحود پراثر فعلا ثابت ہے اور لوگوں میں مشہور و معروف ہے ۔ صحیح حدیث میں ہےکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :

«الْعَيْنُ حَقٌّ، وَلَوْ كَانَ شَيْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ سَبَقَتْهُ الْعَيْنُ، (صحیح مسلم ، السلام ،باب الطب والمرض والرقی ، ح : 2188)

’’ نظر بد برحق ہے اور اگر کوئی چیز تقدیر سےسبقت لے جانے والی ہوتی تو وہ نظر بد تھی‘‘

نبی ﷺ نےیہ بھی فرمایا ہے :

«لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ» ( صحیح البخاري ، الطب ، باب من اکتوی اوکوی غیرہ ۔۔۔۔ الخ ح : 5705 وصحیح مسلم ، الایمان ، باب الدلیل علی دخول طوائف من المسلمین ۔۔۔الخ ، ح 220)

’’دم، نظر بد کا بخار ہی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔‘‘

اس مسئلہ سےمتعلق بہت سی احادیث ہیں۔ ہم دعا کرتےہیں کہ اللہ تعالی ہمیں صحت و عافیت عطا فرمائے او ر حق پر ثابت قدم رکھے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص498

محدث فتویٰ

تبصرے