السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ بات صحیح ہے کہ کافر مسلمان کو نظر بد نہیں لگا سکتا، اس کی دلیل کیا ہے؟ کیا آیت سجدہ کی تلاوت کرتے ہوئے میں اپنی حالت کے مطابق ہی سجدہ کرسکتا ہوں یعنی سر اور جسم کو ڈھانپے بغیر بھی سجدہ کر سکتا ہوں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نہیں یہ بات صحیح نہیں ہے بلکہ کافر بھی لوگوں کی طرح نظر بد لگا سکتا ہے کیونکہ نظر بد کا لگ جانا برحق ہے کسی بھی حالت میں سجدہ تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے خواہ سر ننگا ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ راجح قول کے مطابق اس سجدے کاحکم نماز کا نہیں ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب