السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وہ کون سے راستے ہیں ، جن سے شیطان انسان میں داخل ہو جاتاہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انسان میں جاخل ہونےکے لیے بہت سے راستے ہیں مثلا یہ کہ وہ جنسی شہوت کے ذریعہ داخل ہوتا ہے۔ بدکاری کے ذریعہ انسان کو گمراہ کرتاہے اور اس کے لیے اجنبی عورتوں کے ساتھ خلوت، انہیں دیکھنا ،ان سےمیل جول رکھنا اوران کے گانےکو سننا بہت ہی مزین کر دیتا ہے اور اس طرح کی چیزوں کے ذریعہ انسان کو ہمیشہ فتنہ میں ڈالے رکھتا ہے حتی کہ انسان زنا میں مبتلا ہوجاتاہے ۔ اسی طرح وہ انسان کو پیٹ کی خواہش کے ذریعہ گمراہ کرتاہے اور اسےحرام کھانے، شرات پینے اور منشیات کے استعمال کا عادی بنا دیتا ہے ۔ اسی طرح وہ مال کے راستے سے انسان کو گمراہ کرتا ہےکہ مال و دولت کی محبت اس کے دل میں پیدا کردیتا ہے اور وہ مال و حرام کی پروا کیے بغیر کمائی کےزیادہ سےزیادہ اسباب حاصل کرنے میں لگ جاتاہے اور باطل راستے سے لوگوں کے مال کھانے ،سود ، چوری ، غاصبانہ قیضے ، ڈکیتی ، رہزنی اور ملاوٹ وغیرہ سے انسان میں داخل ہوتا ہے اور جب انسان کو حکومت و اقتدار کی کوئی بلند منصب حاصل ہو جاتا ہے، تو وہ فخر و غرور کا اظہار کرتا ہے، لوگوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بناتا ، انہیں حقیر جانتا اوران کامذاق اڑاتا ہے ۔ الغرض اس طرح کے بہت راستے ہیں، جن سے شیطان انسان میں داخل ہوتاہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب