سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(646) وسوسے اثر انداز نہیں ہوتے

  • 11023
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1095

سوال

(646) وسوسے اثر انداز نہیں ہوتے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیطان کبھی کبھی میرے دل میں وسوسے پیدا کرکےیہ سوال اٹھاتاہے کہ اس چیز کو کس نےپیداکیا ہے ؟ حتی کہ وہ بات یہاں تک آگےبڑھا دیتاہےکہ اللہ تعالی کو کس نےپیداکیا ہے ؟ میں ان وسوسوں کے بارےمیں کیا کروں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس قسم کےوسوسےاثر انداز نہیں ہوتے۔نبی ﷺ نے بھی فرمایا ہےکہ شیطان انسان کےپاس آکر کہتاہے کہ اس چیز کو کس نےپیداکیا ہے ، اس کو کس نےپیداکیا ہے ( اور جب انسان جواب دیتاہے کہ انہیں اللہ تعالی نےپیدافرمایا ہے  تو شیطان کہتاہے کہ اللہ تعالی کو کس نےپیدا کیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے اس کےلیےتیر بہدف دوا کی طرف راہنمائی کرتےہوئےفرمایا ہے کہ اس موقع پر (اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ) پڑھ لو اور اس وسوسہ سے رک  جاؤ۔ (صحیح مسلم ، الایمان ،باب بیان الوسوسة فی الایمان وما یقوله من وجدہا، حدیث 184)) لہذا آپ کے دل میں جب بھی اس طرح کا کوئی وسوسہ آئےتو ( اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ) پڑھ لو ،اس سے رک جاؤ ارو اس سےمکمل طور پر اعراض کرلو۔ ان شاء اللہ یہ وسوسہ زائل ہو جائے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص491

محدث فتویٰ

تبصرے