السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
طبیب کے بقول ایک شخص پرانے اعصابی مرض میں مبتلا ہے اور اس مرض کے باعث وہ والدین سےبد کلامی کرتا ہے ، رشتہ داروں سے قطع رحمی کرتا ہے اورقلق و اضطراب ، ڈر اور خوف میں مبتلا رہتاہے ۔ تو سوال یہ ہےکہ کیا مذکورہ بالا بیماری کی وجہ سےیہ شخص اب احکام شرعیہ کامکلف نہیں ہے ؟ آپ اسےکیانصیحت کریں گے ؟ جزاکم اللہ خیرا۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب تک اس شخص کی عقل کام کرتی رہے گی ، یہ احکام شرعیہ کا مکلف رہے گا اورجب تک اس کی عقل بالکل زائل ہوجائے اور عقل پراسے کوئی دسترس نہ رہے تو پھر یہ شخص واقعی معذور ہوگا۔ میں اسے نصیحت کرتا ہوں دعا، اللہ تعالی کاذکر اوراستغفار کثرت سےکرے اورشیطان مردود سے اللہ تعالی کی اس وقت پناہ مانگے جب اسکا غصہ بھڑک اٹھے، ہو سکتاہے کہ اللہ تعالی اس کی بیماری کو دور فرمادے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب