سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(627) اگر مقصود نصیحت ہو تو یہ غیبت نہیں

  • 11004
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1859

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے کسی کو کام پر رکھنا چاہا اورمجھے معلوم ہے کہ یہ شخص کئی اعتبار سے اس کام کے لیے موزوں نہیں ہے تو کیا میرے لیےججج یہ جائز ہے کہ اس شخص کے کچھ عیوب و نقائص اسے بتادوں ، کیا یہ غیبت تو شمار نہیں ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

: اگر مقصود نصیحت  اور خیر خواہی ہو تو یہ غیبت نہیں ہے کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا  

«الدِّينُ النَّصِيحَةُ» قُلْنَا: لِمَنْ؟ قَالَ: «لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ» (صحیح مسلم ، الایمان ،باب بیان ان الدین النصیحۃ،  ح: 55)

’’دین خیر خواہی کا نام ہے، ہم نے کہا کس کے لیے خیر خواہی تو آپ نے فرمایا : اللہ کے لیے، اس کے رسول کے لیے ،مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے، اور ان کے عوام کے لیے۔‘‘

اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں بیان فرمایا ہے اور صحیح بخاری و مسلم میں حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نماز قائم کرنے، زکوۃ ادا کرنے اورہر مسلمان کی خیر خواہی پر نبی اکرمﷺ کی بیعت کی تھی۔ (صحیح بخاري، الایمان، باب قول النبیﷺ الدین النصیحه، حدیث 57 وصحیح مسلم، الایمان باب بیان ان الدین النصیحه، حدیث :56) اس مضمون کی او ربھی بہت سی احادیث ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص476

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ