سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(620) تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا

  • 10997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1059

سوال

(620) تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے ڈیکوریشن کے لیے پنجروں میں پرندے رکھے ہوئے ہیں، ہم ان کے لیے ان کے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں اور ہر روز صبح کے وقت ہم تازہ اور ٹھنڈی ہواکے لیے انہیں بارہ کھلی فضا میں بھی رکھ دیتے ہیں ۔ ایک دن ہم انہیں باہر رکھ کے بھول گئے حتی کہ دھوپ آگئی اور وہ دھوپ کی وجہ سے مر گئے، جس کی وجہ سے ہم ان پرندوں کے رکھنے پر بہت نادم ہوئے تو فتوی عطا فرمائیں کیا ان پرندوں کے رکھنے کی وجہ سے ہمیں کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقع اسی طرح ہے ج سطرح تم نے ذکر کیا ہے تو پھر تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا کیونکہ اللہ تعالی نےفرمایا ہے :

﴿ رَ‌بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا...﴿٢٨٦﴾... سورةالبقرة

’’اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول اور چوک ہوگئی ہو تو ہم سےمؤاخذہ نہ کرنا۔‘‘

اور صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

’’اللہ تعالی نے اس دعا کے جواب میں فرمایا کہ میں نے ایسے ہی کیا۔‘‘ (صحیح مسلم، الایمان، باب بیان تجاوز اللہ تعالی عن حدیث النفس ۔۔۔۔الخ، حدیث : 126) یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی نے مومنوں کی اس دعا کو قبول فرما لیا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص471

محدث فتویٰ

تبصرے