سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(618) پنجرں میں پرندوں کا بند کرنا

  • 10995
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1126

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جائز ہے کہ گھروں یاباغوں میں بغض پرندوں کو پنجروں میں بند کر کے ڈیکوریشن کے لیے استعمال کیا جائے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ ان پرندوں کا رکھنے والا ان کے کھانے پینے کامناسب انتظام کرے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے:

«دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ» (صحيح البخاري، المساقاة ، باب فضل سقی الماء ، ح :2365 وصحیح مسلم ، السلام ،باب تحریم قتل الهرة ، ح : 2243 وللفظ له )

’’ایک عورت کو جہنم میں ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا ۔جسے اس نے نہ تو خود کھلایا پلایا اوراسے چھوڑا تاکہ وہ زمین سےگھاس پھوس کو کھالیتی۔‘‘

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بلی کو بندکرنے کے ساتھ ساتھ اگر وہ اسے کھلاتی پلاتی تو اسےعذاب نہ ہوتا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص470

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ