سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(617) ڈیکوریشن کے لیے پرندے اور مچھلیاں رکھنا

  • 10994
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1218

سوال

(617) ڈیکوریشن کے لیے پرندے اور مچھلیاں رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جائز ہے کہ پرندوں مثلا طوطوں وغیرہ کو پنجروں میں ڈال کر گھروں میں ڈیکوریشن کے لیے استعمال کیا جائے یا بلبلوں کو پنجروں میں ڈال گھروں میں رکھا جائےتاکہ ان کی آواز سےلطف اٹھایا جائے یاپانی کے خوض میں رنگین مچھلیوں کو رکھا جائے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ ان جانوروں پر ظلم نہ کیا جائے اور ان کے کھانے پینے کا اچھا انتظام کیا جائے، خواہ یہ طوطا ہو یاکبوتر ہو یا مرغ ہو بشرطیکہ ان سے سلوک کیا جائے اوران پر ظلم نہ کیا جائے اور خواہ انہیں خوضوں میں رکھا جائے یا پنجروں میں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص470

محدث فتویٰ

تبصرے