سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(612) مویشی جب کھیتوں میں داخل ہو کر انہیں خراب کردیں

  • 10989
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1792

سوال

(612) مویشی جب کھیتوں میں داخل ہو کر انہیں خراب کردیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہﷺ کی یہ حدیث جو اونٹوں اور کھیتوں کے مالکان میں فیصلہ کے بارے میں ہے ، بکریوں ، گایوں ارو ان تمام مویشیوں کو شامل ہے ، جن کی کسی ایسے چواہے کے ذریعہ حفاظت کی جانی چاہیے ، جو انہیں کھیتوں میں داخل ہونے سے ارو درندوں کے چیر چھاڑ کھانے سے بچئے یا یہ حدیث صرف انٹوں ہی کے ساتھ خاص ہے ، جو دن کو کم چرتے ہیں اور رات کو ان کی حفاظت کی جاتی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اولا : اس موضوع سےمتعلق جو حدیث وارد ہے ، اسے امام امحمد نے ’’مسند ‘‘ میں اور امام ابو داؤد ، نسائی اورابن ماجہ نے اپنے اپنے ’’سنن‘‘ میں نیز کئی دیگر محدثین نے بھی روایت کیا ہے ، الفاظ قریبا ایک جیسے ہیں ۔ ابو داؤد کی روایت میں یہ ہے کہ حرام بن محیصہ ہےبراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کیاہے کہ

كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ ضَارِيَةٌ فَدَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِيهِ، فَكُلِّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا: «فَقَضَى أَنَّ حِفْظَ الْحَوَائِطِ بِالنَّهَارِ عَلَى أَهْلِهَا، وَأَنَّ حِفْظَ الْمَاشِيَةِ بِاللَّيْلِ عَلَى أَهْلِهَا، وَأَنَّ عَلَى أَهْلِ الْمَاشِيَةِ مَا أَصَابَتْ مَاشِيَتُهُمْ بِاللَّيْلِ»سنن ابی داؤد ، البیوع ، باب المواشی تفسد زرع قوم ، ح : 3570 وسنن ابن ماجہ ، ح : 2332 والنسائی فی الکبری ، ح 5784 ومسند احمد : 5؍436)

’’اس کی ایک نقصان پہنچانے والی اونٹنی تھی ، جس نے ایک باغ میں داخل ہو کر اسے نقصان پہنچایا تو انہوں نے اس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا تو آپ نے فیصلہ یہ فرمایا کہ باغوں کی دن کے وقت حفاظت ان کے مالکان کی ذمہ داری ہے اور جانوروں کی رات کے وقت حفاظت ان کے مالکان کی ذمہ داری ہے ۔ جانور رات کے وقت جو نقصان پہنچائیں تو اس کی ذمہ داری ان کے مالکان پر ہ ۔‘‘

امام ابو داؤد نے ایک دوسری سند کے ساتھ یہ بھی روایت کیاہے ، جسے حرام بن محیصہ نے اپنے باپ سے روایت کیاہے :

أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطَ رَجُلٍ فَأَفْسَدَتْهُ عَلَيْهِمْ، «فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْأَمْوَالِ حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي حِفْظَهَا بِاللَّيْلِ» (سنن ابی داود ، البیوع ، باب المواشی تفسد زرع قوم ، ح : 3569 والنسائی فی الکبری ، ح : 5783 ومسندہ احمد : 5؍436)

’’براء کی اونٹنی نے ایک شخص کے بارے میں داخل ہوکر اسے نقصان پہنچایا تو رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ یہ فرمایا کہ دن کے وقت اپنےاموالکی حفاظت اہل اموال کی ذمہ  داری ہے ، جب کہ مویشیوں کے مالکان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ رات کے وقت ان کی حفاظت کریں ( تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سیکیں۔‘‘

ثانیا : نبی اکرم ﷺ کی یہ حدیث ایک خاص سبب کے بارے میں وارد ہوئی ہے اور وہ سبب ہے براء کی اونٹنی کا کسی دوسرے شخص کھیتی کو خراب کردینا ،لیکن اس  کے لیے آپ نے جو الفاظ استعمال فرمائے ہیں ، وہ عام ہیں اور وہ یہ کہ آپ نے فرمایا کہ رات کے وقت جانوروں کی خفاظت ان کے مالکان کی ذمہ داری ہے ۔ اور جانور جو نقصان پہنچائیں گے اس کا تاوان ان کے مالکان پر ہوگا ، تو اعتبار حدیث کے عام الفاظ ہی کا ہوگا ، خاص سبب کا نہیں ۔ ماشیہ (مویشی ) کا لفظ عام ہے ، جو بکریوں اور گایوں پر بھی مشتمل ہے ۔

ثالثا: بہت سے علماء نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے اور اس کے مطابق عمل کیا ہے ۔ مثلا امام مالک ، شافعی ، احمد اور کئی دیگر آئمہ نے یہی فرمایا ہے کہ جانور کے مالک پر اس نقصان کا تاوان ہوگا جو اس کا جانور رات کے وقت پہنچائے اور وہ جو نقصان دن کے وقت پہنچائے اس کا وہ ذمہ دار نہیں ہوگا ۔ امام شافعی رحمة الله  فرماتے ہیں کہ ہمارا عمل اسی حدیث کے مطابق ہے کیونکہ یہ ثابت ہے ،متصل ہے اور اس کی سند کے تمام رجال بھی معروف ہیں اور انہوں نے اس حدیث کو دوسری حدیث ((العجماء جبار ))  (صحیح البخاري، الزکاۃ ، باب فی الرکاز الخمس ، حدیث 1499 وصحیح مسلم ، الحدود ، باب جرح العجماء والمعدن ، حدیث 1710 )’’جانوروں کا نقصان رائیگاں جاتا ہے ‘‘ کے عموم کا مخصص قرار دیا ہے ۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ مویشیوں کے مالکان کو مطلقا تاوان ادا کرتا ہوگا خواہ وہ  دن کو نقصان پہنچائیں یا رات کو اور بعض نے کہا ہے کہ جانوروں کے نقصان سے مطلقا تاوان نہیں ہے لیکن ان میں سے پہلا قول ہی مختار ہے کیونکہ اس طرح عام و خاص دونوں حدیثوں میں تطبیق ہو جاتی ہے ۔ جو شخص اس سلسلہ میں مزید علم چاہیے ، اسے کتب  کے متعلقہ مقامات پر علماء کے اقوال و دلائل کی طرف رجوع کرنا چاہیے او رجسے اس طرح کا واقعی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسے قاضی کی خدمت میں پیش کرنا چاہیے ۔ قاضی معتبر علماء کے اقوال کی روشنی میں جو فیصلہ کرے تو اس کا حکم نافذ ہو گا اور اس سے اختلاف ختم ہوجائے گی ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص466

محدث فتویٰ

تبصرے