سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(611) تجارتی اداروں کی طرف سے انعامات

  • 10988
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1034

سوال

(611) تجارتی اداروں کی طرف سے انعامات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تجارتی اداروں کی طرف سے پیش کیے جانے والے انعامات کے بارےمیں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ملاحظہ کیا گیا ہے کہ بعض تجارتی ادارے اخبارات میں اس طرح کے اعلانات شائع کرتے ہیں کہ جو لوگ ان سے سامان خریدیں گے وہ انہیں انعامات  دیں گے ، اس سے بعض لوگ دوسرے اداروں کی بجائے انہی  اداروں سے سامان خریدتے ہیں یا وہ انعام کے لالچ میں ایسا سامان بھی خرید لیتےہیں ، جس کی انہیں قطعا کوئی ضرورت نہیں ہوتی ، یہ چونکہ اس جوئے کی ایک قسم ہے ، جو شرعا حرام ہے اور پھر یہ باطل طریقے سے لوگوں  کے مال کھانے کاذریعہ بھی ہے ،  اس سے اپنے سامان کو تو بیچا جاسکتاہے لیکن دوسروں کے لیے  یہ کساد بازاری کا سبب بنتاہے ، جو اس طرح کی جوا بازی سے کام نہیں لیتے ، اس لیے میں نے مناسبب یہ سمجھا قارئین کرام کی توجہ اس جانب مبذول کراؤں کہ یہ عمل حرام ہے اور اس حرام طریقے سے حاصل ہونے والا انعام بھی حرام ہے کیونکہ یہ جوا ہے اور جوا شرعا حرام ہے ۔ لہذا تاجروں  کے لیے واجب ہے کہ وہ اس جوا سے اجتناب کریں اور جس طرح دیگر لوگوں کے لیے حلال مال کافی ہے ، ان کے لیے بھی کافی ہونا جاہیے ۔ ارشاد باری تعالی ہے :  

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَأكُلوا أَمو‌ٰلَكُم بَينَكُم بِالبـٰطِلِ إِلّا أَن تَكونَ تِجـٰرَ‌ةً عَن تَر‌اضٍ مِنكُم ۚ وَلا تَقتُلوا أَنفُسَكُم ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ بِكُم رَ‌حيمًا ﴿٢٩ وَمَن يَفعَل ذ‌ٰلِكَ عُدو‌ٰنًا وَظُلمًا فَسَوفَ نُصليهِ نارً‌ا ۚ وَكانَ ذ‌ٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسيرً‌ا ﴿٣٠﴾... سورةالنساء

’’اے مومنو! ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ، ہاں اگر آپس کی رضا مندی سے تجارت کا لین دین ہو ( اور اس سےمالی فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائزہے ) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو )، کچھ شک نہیں کہ اللہ تم پر مہربان ہے اور جوتعدی اور ظلم سے ایسا کرے گاہم اس کو عنقریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے۔‘‘

یہ جو ا اس تجارت کے قبیل میں سے نہیں ہے جو آپس کی رضا مندی سے جائز ہوتی ہے بلکہ یہ تو وہ جوا ہے جو اللہ تعالی نے حرام قرار دیا ہے کیونکہ ی باطل طریقے سے مال کھانا ہے اور پھر اس سے بغض و عداوت پیدا ہوتی ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے :

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِنَّمَا الخَمرُ‌ وَالمَيسِرُ‌ وَالأَنصابُ وَالأَزلـٰمُ رِ‌جسٌ مِن عَمَلِ الشَّيطـٰنِ فَاجتَنِبوهُ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴿٩٠ إِنَّما يُر‌يدُ الشَّيطـٰنُ أَن يوقِعَ بَينَكُمُ العَد‌ٰوَةَ وَالبَغضاءَ فِى الخَمرِ‌ وَالمَيسِرِ‌ وَيَصُدَّكُم عَن ذِكرِ‌ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلو‌ٰةِ ۖ فَهَل أَنتُم مُنتَهونَ ﴿٩١﴾... سورةالمائدة

’’اے ایمان والو ! شراب اور جوا اور بت او رپانسے ( یہ سب )  ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں ، سو ان سے بچتے رہنا تاکہ تم نجات پاؤ ۔شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور رنجش ڈلوا دے اور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے )باز رہنا چاہیے۔‘‘

اللہ تعالی ہی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور تمام مسلمانوں کو اس کی توفیق بخشے، جس میں اس کی رضا اور اس کے بندوں کو بہتر ی ہو اور ہم سب کو ہر اس عمل سے محفوظ رکھے ، جو اس کس شریعت کے مخالف ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص464

محدث فتویٰ

تبصرے