سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فوت شدہ والدین کو قرآن پڑھ کر ثواب بخشنے کا حکم

  • 10983
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2042

سوال

فوت شدہ والدین کو قرآن پڑھ کر ثواب بخشنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی کے والدین ماں یا باپ میں سے کوئی فوت ہو گیا ہو تو کیا ان کی اولاد میں سے کوئی قرآن مجید پڑھ کر ان کو ثواب دے سکتاہے۔ میں صرف اولاد کی بات کر رہا ہوں اگر اولاد ایسا کرے تو کیا ان کوثواب ملتا ہے یا نہیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فوت شدگان کو ثواب پہنچانے کا یہ طریقہ نبی کریم،صحابہ کرام اور تابعین عظام میں سے کسی سے بھی ثابت نہیں ہے۔اگر یہ طریقہ صحیح ہوتا تو نبی کریم ضرور اس کی صراحت کر دیتے تاکہ امتی اس پر عمل کرتے،اور اپنے فوت شدگان کو ثواب بھیجتے رہتے۔اب اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو دین میں اس کا ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے وہ بدعت کا ارتکاب کرتا ہے،اور حرام کام انجام دیتا ہے۔

فوت شدگان کو ثواب پہنچانے کے اس کے علاوہ متعدد شرعی طریقے ثابت ہیں۔مثلا ان کی طرف سے صدقہ کرنا،ان کے لئے دعا مانگنا،ان کی طرف سے حج کرنا اور قربانی کرنا وغیرہ

ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنے فوت شدگان کو ثواب پہنچانے کے لئے فقط صرف وہی طریقے اختیار کریں جو شریعت سے ثابت ہیں اور ان طریقوں سے اجتناب کریں جو ثابت نہیں ہیں۔

مزید تفصیل کے لئے فتوی نمبر(4883) پرکلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے