سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(607) عیدوں کے موقع پر نمائشوں کے اہتمام

  • 10981
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1136

سوال

(607) عیدوں کے موقع پر نمائشوں کے اہتمام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدوں کے موقع پر نمائشوں کے اہتمام کے بارےمیں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 عیدوں کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اتمام عادت پر اللہ تعالی کے شکر کا اظہار کیا جاسکے اور یہ اظہار تکبیر، ذکر اور نماز کی صورت میں ہوتاہے اوراس موقع پر کھیل وغیرہ کی صورت میں بھی اظہار مسرت جائز ہے جیسا کہ ثابت ہے کہ عید کے موقع پر حبشیوں نے مسجد نبوی  میں کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس طرح وہ نمائشیں بھی جائز ہیں، جن سے مقصود مسلمانوں کی قوت کا اظہار اور جہاد کے لیے کرو فر کی مشق ہو، بشرطیکہ ان میں عورتوں کی شرکت نہ ہو۔ فخر وغرور کا اظہار نہ ہواور ایسی باتیں بھی نہ ہوں، جن سے آپس میں اختلاف و انتشار وغیرہ پیدا ہوتا ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص461

محدث فتویٰ

تبصرے