السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گناہ گار کے پیچھے نماز ادا کرنا صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
راجح قول کے مطابق مسلمان کے پیچھے نماز جائز اور صحیح ہے، خواہ اس نے بعض معاصی کا ارتکاب کیا ہو، البتہ نیک شخص کی اقتدا میں نماز بلا شک افضل ہے اور اگر کوئی شخص ایسے کفریہ افعال کا ارتکاب کرتا ہے جو ملت اسلامیہ سے خارج کر دینے والے ہوں تو اس کے پیچھے نماز اداکرنا جائز نہیں کیونکہ ایسے شخص کی تو اپنی نماز صحیح نہیں ، کیونکہ جو شخص مسلمان نہ ہو، اس کی نماز صحیح نہیں اور جب امام کی نماز صحیح نہ ہو تو اس کی اقتدا بھی نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اس صورت میں آپ کسی شخص کے امام نہ ہوتے ہوئے اس کی اقتدا کر رہے ہیں یا یوں کہہ لیجئے کہ آپ امام کے بغیر امامت کی نیت کر رہے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب