السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تاش اور شطرنج کھیلنے کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ یہ نماز سے غافل نہ کرتے ہوں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جیہ دونوں اوران کی طرح کے دیگر کھیل جائز نہین ہیں کیونکہ یہ آلات لہو سے ہیں ۔ یہ اللہ کے ذکر اور نماز سے روکتے ہیں اور ناحق وقت ضائع کرنے کاسبب بنتے ہیں اور پھر ان کی وجہ سے کھیلنے والوں میں کینہ اور عداوت پیدا ہوتی ہے۔ اور اگر ان میں مالی شرط بھی لگائی جائے تو پھر ان کی حرمت میں اور بھی اضافہ ہوجاتاہے کیونکہ اس صورت میں یہ جوا بن جاتے ہیں، جس کی حرمت میں قطعا کوئی شک یا اختلاف نیہں ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب