سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(596) سونے کے میڈل پہننا

  • 10970
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 984

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے دلیری اور بہادری کے بعض مقابلوں میں حصہ لیا ، جس کی وجہ سے مجھے سونے کے میڈل ، سونے کی گھڑی اور سونے کا قلم بطور انعام دیا گیا تو سوال یہ ہےکہ ان چیزوں کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیامیں انہں استعمال کر سکتا ہوں ؟ کیا ان میں زکوۃ واجب ہے ؟ زکوۃ کی مقدار کیا ہوگی ؟ یاد رہے کہ مجھے یہ معلوم نہیں کہ ان اشیاء میں سونے کی کتنی مقدار؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردوں کے لیے سونے کا میڈل، گھڑی اور قلم استعمال کرنا جائز نہیں ہے البتہ عورتوں کے لیے سونے کےزیورات استعمال کرنا جائز ہے۔ اس لیے یا تو اپنی قریبی عورتوں میں سے کسی کو یہ چیزیں تحفہ میں دے دیں یا پھر ان میں سے سونا الگ کروا دیں اور پھر انہیں استعمال کرسکتے ہیں ۔ دیگر زیورات کی طرح ان کی قیمت میں بھی اڑھائی فیصد زکوۃ واجب ہوگی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص455

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ