سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(590) داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنا

  • 10964
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1393

سوال

(590) داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

داڑھی کو ایسے کالے رنگ کے ساتھ رنگنے کےبارے میں کیا حکم ہے، جو سفید بالوں کے رنگ کو سیاہ رنگ میں تبدیل کردے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مختار اور راجح قول یہ ہے کہ سفید بالوں کو کالے رنگ سے رنگنا حرام ہے، کیونکہ نبیﷺ نے فرمایا:

«غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ» (صحیح مسلم ، اللباس ، باب استحباب الشیب بصفرۃ ---الخ ، ح 2102، وسنن ابی داود 4204 وسنن ابن ماجہ ،ح 3624 سنن النسائي، ح:5079 )

’’ان سفید بالوں کو رنگ دو مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا ۔‘‘

نیز نبی ﷺ نے فرمایا ہے :

" يَكُونُ قَوْمٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَخْضِبُونَ بِهَذَا السَّوَادِ - قَالَ حُسَيْنٌ كَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ - لَا يَرِيحُونَ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ " (سنن ابی داود ، الترجل ، باب ماجاء فی  خضاب السواد ، ح 3212)

’’آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اپنی داڑھیوں کو اس طرح رنگیں گے گویا وہ کبوتر کے پٔٹے ہوں ، یہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہیں پاسکیں گے۔ ‘‘

آج کل چھوٹے بڑے بہت سے لوگ جو کالا رنگ استعمال کررہے ہیں تو اس کا کوئی اعتبار نہیں کیونکہ حق اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کا اتباع کیا جائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص445

محدث فتویٰ

تبصرے