سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(589) داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے

  • 10963
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1349

سوال

(589) داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور جو شخص ایسا کرے اس کےبارے  میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داڑھی یا سر کے سفید بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا ہے ۔سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں مثلا سرخ اور زرد وغیرہ سے رنگنا جائز ہے ۔ منہدی اور وسمہ ملا کر لگانا بھی جائز ہے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تھا:

«غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ» (صحیح مسلم ، اللباس ، باب استحباب الشیب بصفرۃ ---الخ ، ح 2102، وسنن ابی داود 4204 وسنن ابن ماجہ ،ح 3624 سنن النسائی ، ح:5079 )

’’ان سفید بالوں کو رنگ دو مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا۔‘‘

نیز نبی ﷺ نے فرمایا ہے:

«إِنَّ الْيَهُودَ، وَالنَّصَارَى لَا يَصْبِغُونَ فَخَالِفُوهُمْ» (صحيح مسلم اللباس والزینة ، باب فی مخالفة الیهود فی الصبغ ، ح 2103)

’’یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخالفت کرو۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص445

محدث فتویٰ

تبصرے