السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
داڑھی کٹوانے یا چھوٹی کروانےکے بارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی منڈوانا یا کٹوانا یا اطراف سے ہلکا کروانا حرام ہے، کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:
" قُصُّوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى "(مسند احمد 229۔2)
’’مونچھیں کٹواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘
داڑھی ان بالوں کا نام ہے جو دونوں جبڑوں اور ٹھوڑی پر اگتے ہیں۔ ٹھوڑی کے نیچے یا دونوں رخساروں کی ابھری ہوئی جگہ کے بال داڑھی میں شامل نہیں ہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب