سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(586) داڑھی کا مذاق اڑانا بہت بڑا جرم ہے

  • 10960
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1388

سوال

(586) داڑھی کا مذاق اڑانا بہت بڑا جرم ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بار ےمیں کیا حکم ہے جو نہ صرف خود داڑھی منڈواتا ہے بلکہ داڑھی کا مذاق بھی اڑاتا ہو اور داڑھی رکھنے والوں کو منڈوا دینے کا حکم بھی دیتا ہو ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الحمد للہ وحدہ ولاصلوۃ والسلام علی رسولہ وآلہ وصحبہ۔۔۔وبعد : جس شخص نے داڑھی رکھی ہو تو اس کا مذاق اڑانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس نے تو اسے رسول اللہ ﷺ کے فرمان کی اطاعت بجالاتے ہوئے رکھا ہے لہذا جو شخص اس کا مذاق اڑائے اس کو نصیحت کی جائے ، سمجھایا جائے ، اور بتایا جائے کہ داڑھی رکھنے والے کامذاق اڑانا ایک بہت بڑا جئم ہے کہ اس کی وجہ سے انسان کے دائرہ اسلا م سے خارج اور مرتد ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے :

﴿قُل أَبِاللَّهِ وَءايـٰتِهِ وَرَ‌سولِهِ كُنتُم تَستَهزِءونَ ﴿٦٥ لا تَعتَذِر‌وا قَد كَفَر‌تُم بَعدَ إيمـٰنِكُم... ﴿٦٦﴾... سورة التوبة

’’کہو کیا تم اللہ اور اس کی آیتوں او راس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے ؟ بہانے مت بناؤ ،تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص443

محدث فتویٰ

تبصرے