سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(301) سرّی نمازوں میں فاتحہ کے بعد جتنی سورتیں چاہیں پڑھ لیں

  • 1096
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-09
  • مشاہدات : 1127

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب سری نماز میں نمازی سورئہ فاتحہ اور کسی دوسری سورت کے پڑھنے سے فارغ ہو جائے اور امام نے ابھی رکوع نہ کیا ہو تو کیا وہ خاموش رہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مقتدی جب سورئہ فاتحہ اور کسی دوسری سورت کے پڑھنے سے فارغ ہوگیا تو وہ خاموش نہ رہے بلکہ امام کے رکوع میں جانے تک پڑھتا رہے، خواہ تشہد اول کے بعد والی دو رکعتیں ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ حالت نماز میں سکوت تو صرف اسی صورت میں ہے جب مقتدی امام کی قراء ت سن رہا ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ311

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ